وفاقی وزرا کو نہ آلو کی خبر،نہ ٹماٹر کی، یہ سلیکٹڈحکومت ہے، وقاری مہدی

  وفاقی وزرا کو نہ آلو کی خبر،نہ ٹماٹر کی، یہ سلیکٹڈحکومت ہے، وقاری مہدی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند اور قائم مقام جنرل سیکریٹری لالا عبدالرحیم نے اپنے مشترکہ بیان میں وفاقی حکومت کو ”کام چلاؤ حکومت“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے وفاقی وزرا کو نہ آلو کی خبر ہے نہ ٹماٹر کی اور سونے پر سوہگا سلیکٹڈ وزیراعظم فرماتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی مصنوعی ہے تو وہ کرسی پر بیٹھے نکموں کی ٹولے کے ساتھ کون سی خوش گپیاں کررہے ہیں جب ان کو ملکی حالات اور عوام کی فکر نہیں تو پھر وہ کرسی کی جان کیوں نہیں چھوڑ دیتے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نالائق حکومت شیخ چلیوں پر محیط ہے جن کا کام محض مخالفین کی کردار کشی کرنا، حکومت کو آئینہ دیکھنے والوں کے ساتھ انتقام لینااور عوام کو بڑی بڑی باتوں سے بے وقوف بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15ماہ سے زائدعرصہ گزرنے کے باوجود پی ٹی آئی حکومت اپوزیشن سے باہر نہیں نکل رہی جو چھ ماہ میں ملک کی قسمت بدلنے کے دعوے کرتے تھے آج اپنی باتوں سے مکر جانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ سلیکٹڈ وزیراعظم نے دو دن کی چھٹی پر جا کر یہ ثابت دیا ہے کہ ان سے حکومت نہیں چل رہی اور نہ ملک وعوام سنبھل پا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ سرگردیوں میں چھٹیاں اسکول کے بچوں کی ہوتی ہے کسی بھی ملک کے بطور وزیراعظم نہیں ہوسکتی ہے۔ عوام نے پی ٹی آئی کی سنجیددگی اور انصاف دیکھ لیا ہے اور وہ جان چکی ہے کہ باتیں بنانے والے کبھی ملک اور عوام کے درد نہیں سمجھ سکتے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر