ڈیرہ‘ دیرینہ تنازعے پر فائرنگ‘ 3 سالہ بچی زخمی

  ڈیرہ‘ دیرینہ تنازعے پر فائرنگ‘ 3 سالہ بچی زخمی

  



ڈیرہ اسما عیل خان(بیورو رپورٹ) ظفر آباد کالونی میں سابقہ لڑائی جھگڑے کے تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ، 3سالہ بچہ فائرنگ کی زد میں آکرزخمی جبکہ مڈی گیٹ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 15سالہ لڑکی زخمی ہوگئی، الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود ظفر آباد کالونی میں ملزمان امان اللہ اور امین اللہ پسران سرور جان محسود سکنائے عارف آباد ٹانک نے سابقہ عداوت کی بناء پر توفیق احمد ولد تاج عالم محسود سکنہ سروکئی حال ظفر آباد کالونی پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ اپنے گھر کے دروازے پر موجود تھا، فائرنگ سے توفیق احمد تو محفوظ رہا تاہم اس کا 3سالہ بھتیجا محمد ایان فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا، ٹاؤن پولیس نے ملزمان کیخلاف 324/34ppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ادھر تھانہ کلاچی کی حدود مڈی گیٹ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے15سالہ ع بی بی دختر محمد عرفان سکنہ مڈی گیٹ کلاچی زخمی ہوگئی۔ کلاچی پولیس نے زخمی لڑکی کے والد کی رپورٹ پر ٹریکٹر ڈرائیور مثر سکنہ گرہ ابراہیم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر