ربیع الاول امت مسلمہ کو عشق نبیؐ کا درس دیتا ہے‘ قاری خلیل

ربیع الاول امت مسلمہ کو عشق نبیؐ کا درس دیتا ہے‘ قاری خلیل

  



ڈیرہ اسما عیل خان(بیورو رپورٹ) معروف عالم دین مولانا قاری خلیل احمد سراج نے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مہینہ دراصل امت مسلمہ کوعشق نبیﷺ کا درس دینے کے ساتھ ساتھ عملی طور پر نبی کریم صلی اللہ وسلم کی تعلیمات کو اپنانے کا بھی تقاضا کرتا ہے،ہمیں چاہیے کہ امت کو محبت بھائی چارے برداشت یگانگت کا درس دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف سماجی شخصیت حاجی اللہ بخش سپل کے زیر نگرانی جامع مسجد غلبی والی میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اختلافی باتیں پھیلا کر امت کو تفریق کرنا عشق نبی کے اصولوں اور مذہبی تعلیمات کے یکسر منافی ہے۔ انہوں نے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم رحمت اللعالمینﷺ ہیں جنکی تعلیمات امن بھائی چارے رواداری کا درس دیتی ہیں موجودہ حالات میں نئی نسل اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہوکر امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کانام روشن کرسکتی ہے۔ تقریب کے آٓخر میں ملک سلامتی اور خصوصاً ڈیرہ اسماعیل میں امن و یگانگت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر