رستم میں ٹریفک حادثہ 2 افراد شدید زخمی

  رستم میں ٹریفک حادثہ 2 افراد شدید زخمی

  



رستم(نمائندہ پاکستان) رستم روڈ پر ٹریفک حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 نے ہسپتال منتقل کر دیئے۔ واقعات کے مطابق رستم روڈ پر ہوسئی سٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل اور چنگ چی کے آپس میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 24 سالہ صابر سکنہ نیو اڈہ مردان اور 28 سالہ سید زمان سکنہ کس کورونہ مردان شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امدام فراہم کرکے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر