ممبر صوبائی اسمبلی تحریک انصاف تحصیل پشاور ریجن کے نائب صدر مقرر

  ممبر صوبائی اسمبلی تحریک انصاف تحصیل پشاور ریجن کے نائب صدر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رستم(امین اللہ) ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 49 مردان طفیل انجم پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن کا نائب صدر مقرر، مرکزی سیکرٹریٹ سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے 16 نومبر کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پشاور ریجن کے گورننگ باڈی میں مردان سے تعلق رکھنے والے دوسری مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے طفیل انجم کو نائب صدر مقرر کر لیا ہے حلقہ پی کے 49 سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں اور عوامی حلقوں نے ایم پی اے طفیل انجم کو ریجنل نائب صدر بننے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے حلقہ پی کے 49 میں تنظیمی امور کو مزید تقویت ملے گی۔۔۔