قرآن وسنت کا نفاذہو جائے تومعیشت ترقی کر سکتی ہے، محمد حسین محنتی

قرآن وسنت کا نفاذہو جائے تومعیشت ترقی کر سکتی ہے، محمد حسین محنتی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اللہ کی جماعت ہے جو ملک میں قرآن و سنت کا نظام لانا چاہتی ہے۔ سیاست، معیشت اور پارلیمنٹ میں قرآن و سنت کا نفاذ ہو تو معیشت ترقی سیاست میں انتشار ختم اور عوام کے تمام مسائل حل ہوجائیں۔ریاست مدینہ طرزحکومت قائم کرنے کے دعویدارحکمرانوں نے مہنگائی و بیروزگاری سے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔اصلاح معاشرہ اور دعوت دین کا کام بہت بڑا کام ہے جس کے لیے اللہ تعالیٰ اپنے محبوب بندوں کی ہی منتخب کرتا ہے۔ مال و دولت بچے کاروبار کسی حد تک انسان کی ضرورت تو ہو سکتی ہے مگر مقصد زندگی نہیں ہے۔ رب کی رضا اور دنیا و آخرت کی کامیابی ہی انسان کا مقصد زندگی ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوآدم ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام حرا پبلک اسکول ٹنڈوآدم میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حوالے سے منعقدہ اسکولوں کے مابین مقابلہ حسن قرآت، نعت اور تقاریر کے مقابلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ٹنڈوآدم ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیئرمین عبدالعزیز غوری ایڈوکیٹ، ممتاز ماہر تعلیم محمد حنیف شمس اور پروفیسر احمد بلال غوری نے بھی خطاب کیا جبکہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا،امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ محمد رفیق منصوری،امیر جماعت اسلامی ضلع قائدین سف الدین ایڈووکیٹ، ضلعی نائب امراء مشتاق احمد عادل، محمد طفیل، قیم عبدالغفور انصاری، نفیس الدین، فراز حلیم، سعد سوری، محمد اویس، معین الدین، عبدالرحمن، اسامہ رضی، اسلان احمد مقامی امیر عبدالستار انصاری، حاجی نور حسن،موجود تھے۔ تقریب میں مرد وخواتین بچوں سمیت شہرکی سیاسی وسماجی اور علمی ادبی شخصیات موجود تھیں،جنہوں خاندان کی تربیت اورفکرآخرت کے حوالے سے منعقدہ اس روح پرور اجتماع کو سراہا۔صوبائی امیرنے مزید کہاکہ بچے ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں،جن کی صحیح تربیت اورذہنی وجسمانی نشونما اساتذہ،والدین و خاندان کی ذمہ داری ہے، حرا پبلک اسکول ٹنڈوآدم شہر کا ایک مثالی تعلیمی ادارہ ہے۔ جماعت اسلامی ملک میں تعلیمی انقلاب کے ذریعی تبدیلی لانا چاہتی ہے تاکہ ملک ترقی اور قوم کو خوف خدا خدمت دیانت و امانت والی قیادت میسر ہوسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر