چارسدہ‘ عالمی یوم ذیا بیطس کے مو قع پر واک کا اہتمام

      چارسدہ‘ عالمی یوم ذیا بیطس کے مو قع پر واک کا اہتمام

  



چارسدہ (بیو رو رپورٹ) زیا بیطس ایسوسی ایشن چارسدہ کے زیر اہتما م عالمی یوم زیا بیطس کے مو قع پر زیا بیطس سے بچاؤ مہم خاندان اورزیا بیطس کے بارے میں عوام اورطلباء نے مل کر ایک واک کا اہتمام کیا۔واک میں ہر مکتبہ فکر کے لو گوں نے کیثر تعداد میں شرکت کی۔ واک میں ڈاکٹرفرحان مختیار نے حصوصی طور پر شر کت کی۔ اس موقع پر زیابیطیس ایسوسی ایشن چارسدہ کے صدر حاجی عبدالسلام عارف کرنل سریر خان،تنصئراللہ، ،اصغر عارف بھی موجود تھے۔واک سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹرفرحان مختیار اورزیا بیطس ایسوسی ایشن چارسدہ کے صدر صدر حاجی عبدالسلام عارف نے کہا کہ 50فیصد زیابیطس دو قسم کے مریضوں کو تعلیم اور آگاہی کے زریعہ بچایاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زیابیطس کا تعلق ہر خاندان سے ہے۔ اپنے خاندان کو بچانے کے لیے صحت مند طرززندگی اپنائیں اور زیابیطس کی دیکھ بھال میں خاندانی مدد سے زیابیطس کے شکار افراد کی صحت کے نتائج کو بہتر بنانے میں خاطر خواہ اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں اور کم عمر نوجوانوں میں بھی شوگر کا مرض نہایت تیزی سے پھیل رہا ہے۔شوگر کے تدارک کے لیے ورزش کو معمول بنا ئیں۔ شوگر کے مریض باقاعدگی سے ماہرامراض ڈاکٹر سے معاینہ کرائیں۔بار با ر پیاس لگنا،پیشاب زیادہ آنا،جسمانی کمزوری زیا بیطس،شوگر کے مریضوں کے علامات ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ زیابیطس،شوگرکے مرض سے بچاؤ کے آگاہی کو عام کیا جائے تا کہ اس موذی مرض کا تدارک ہو سکے۔

ض

مزید : پشاورصفحہ آخر