تمام قبائلی ضلع میں انفارمیشن آفس قائم کئے جائیں گے:شوکت یوسفزئی

تمام قبائلی ضلع میں انفارمیشن آفس قائم کئے جائیں گے:شوکت یوسفزئی

  



ہنگو(بیورورپورٹ) فاٹا میں ضم ہونے کے بعد قبائلی اضلاع میں پریس کلبوں کو فعال بنانے کیلئے اور قبائلی صحافیوں کو سہولیات اور مراعات فراہم کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے کام شروع کر دیا ہے تمام قبائلی اضلاع میں ایف ایم ریڈیو سٹیشنز قائم کئے جائیں گے قبائلی اضلاع کو دیگر اضلاع کے برابر لانے کے لئے صوبائی حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ہر قبائلی ضلع میں انفارمیشن دفتر قائم کیا جائے گا صوبائی حکومت اور صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی سیکرٹری انفارمیشن خیبر پختونخواہ امتیاز آیوب ایڈیشنل سیکرٹری عطاء الرحمن اورکزئی ڈی جی انفارمیشن خیبر پختونخواہ امداد اللہ کے خصوصی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خیبرپختونخواہ غلام حسین غازی کے ہمراہ ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن کوہاٹ ڈویثرن ارشاد آفریدی ریڈیو پروڈیوسر خیبر پختونخواہ نظام الدین سینئر انجنیئر ریڈیو خیبر پختونخواہ اطہر سوری سینئر اسسٹنٹ انفارمیشن خیبر پختونخواہ محمد علی نے خیبر پختونخواہ میں ضم ہونے والے قبائلی ضلع اورکزئی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے اورکزئی پریس کلب غلجو میں صدر اورکزئی پریس کلب صالح دین اورکزئی صدر اورکزئی یونین آف جرنلسٹس شہید خان اورکزئی چیئرمین انور اورکزئی جی ایس خان زمان اورکزئی سیکرٹری اطلاعات سید عدنان اورکزئی سے اورکزئی صحافیوں کو درپیش مشکلات و مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر اورکزئی سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نے اپنے ٹیم اور اورکزئی صحافیوں کے ہمراہ غلجو،ڈبوری، کلایہ، کا دو روزہ دورہ کیا اور ان علاقوں کا سروے کیا اور صحافیوں کو درپیشن مسائل کا جائزہ لیا انہوں نے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واصل خان خٹک اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی عباس آفریدی سپرینٹنڈنٹ حسین شاہ سے ملاقاتیں کیں اور ضلع اورکزئی میں اورکزئی صحافیوں کو درپیشن مسائل کے ساتھ ساتھ ضلع اورکزئی میں ایف ایم ریڈیو سٹیشن انفارمیشن آفس اور اورکزئی پریس کلب کی توسیع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ ممبر صوبائی اسمبلی ضلع اورکزئی سید غزن جمال سے بھی ملاقات کی اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ سید غازی غزن جمال نے ان کو مکمل تعان کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خیبرپختونخواہ غلام حسین غازی نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ اور وزیر اطلاعات کے ٹیم کے طور پر اورکزئی کے دورے پر آئے ہیں یہاں پر صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل اور پریس کلب کو مذید فعال بنانے کیلئے اقدامات کریں گے انہوں نے کہا کہ ضلع اورکزئی میں ایف ایم ریڈیو سٹیشن قائم کیا جائے گا ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں ہر ضلع کے سطح پر انفارمیشن کے دفاتر بھی قائم کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں ڈویثرن کی سطح پر انفارمیشن دفتر ہے مگر حکومت نے ہر قبائلی ضلع میں انفارمیشن دفتر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جن اضلاع میں پہلے سے ایف ایم ریڈیو سٹیشنز ہیں ان کو فعال بنایا جائے گا اور جہاں پر نہیں ہیں وہاں پر نئے ریڈیو سٹیشنز قائم کئے جائیں گے اور جن قبائلی اضلاع میں پریس کلب ہیں مگر ان میں کمی بیشی ہے یا چھوٹے ہیں سہولیات کا فقدان ہے وہاں پر ان کو فعال بنایا جائے گا تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی اور جہاں پر پریس کلب نہیں ہے وہاں پر نئے پریس کلب تعمیر کئے جائیں گے اس موقع پر اورکزئی کے صحافیوں نے اپنے مسائل سے ان کو آگاہ کیا ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خیبر پختونخواہ غلام حسین غازی اور ان کے ٹیم کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی عباس آفریدی نے ایف ایم ریڈیو کیلئے جگہ دیکھنے کیلئے دورہ کیا اور ان کو مکمل تعاون کی یویقین دہانی کرائی۔

مزید : صفحہ اول