این ایف سی ایوارڈ اور اٹھاہویں ترمیم میں حاجی عدیل کا کردار تاریخی ہے:اسفند یار ولی

این ایف سی ایوارڈ اور اٹھاہویں ترمیم میں حاجی عدیل کا کردار تاریخی ہے:اسفند ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارہویں ترمیم کی منظوری میں جو کردار حاجی محمد عدیل مرحوم نے ادا کیا وہ تاریخ کا انمٹ باب ہے،جمہوریت کی بقا اور صوبائی خودمختاری کی جنگ میں کبھی سودے بازی نہیں کی اور مرحوم پارٹی پالیسیوں پر تادم مرگ کاربند رہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرحوم حاجی عدیل کی تیسری برسی کے موقع پر کیا، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اے این پی خدائی خدمت گار تحریک کی تسلسل جماعت ہے جس نے ہمیشہ صوبے کے عوام کے حقوق اور ان کے تحفظ کو اپنا مشن بنائے رکھا اور مرحوم حاجی محمد عدیل اس مشن کی سرپرستی کرتے رہے،مرکزی صدر نے کہا کہ حاجی عدیل ایک ایسے انسان کے فرزند تھے جنہوں نے انگریز سامراج کے خلاف بھر پور جدوجہد کی اور انہوں نے بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے باچا خان بابا کی تحریک کا سپاہی بن کر پوری زندگی اسی میں گزار دی۔ انہوں نے کہا کہ حاجی محمد عدیل کی کمی اے این پی کسی صورت میں بھی پوری نہیں کرسکتی، ساتویں این ایف سی ایوارڈ اور بجلی منافع کے بقایا جات کے علاوہ 18 ویں ترمیم میں بنیادی کردار کا سہرا حاجی عدیل مرحوم کے سر ہے، انہوں نے کہا کہ حاجی عدیل مرحوم جیسے حقیقی سیاسی رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ حاجی محمد عدیل مرحوم جمہوری جدوجہد کے ہیرو تھے۔ ان کی مسلسل جدوجہد سیاست کے میدان میں مشعل راہ ہے۔

مزید :

صفحہ اول -