جسٹس قاضی فائز عیسیٰ معاملہ، سماعت آج ہوگی 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ معاملہ، سماعت آج ہوگی 

  



 اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں (آج) پیر کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم جو ڈیشل کونسل کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق (آج)پیر کو اولڈ ریلوے گالف کلب اراضی لیز کیس کی سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کورٹ نمبر چار میں سماعت کریگا۔پیر کو ہی سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کاروائی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت بھی ہوگی،سماعت دن ساڑھے گیارہ بجے کورٹ روم نمبر ایک میں جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں قائم دس رکنی فل کورٹ کریگی۔ چیئرمین فیڈرل سروس ٹریبونل کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت دن دو بجے کورٹ روم نمبر چھ جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کرے گا۔ ہائی کورٹ رولز میں ترمیم کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت دن ایک بجے کورٹ روم نمبر دو میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بینچ کرے گا۔

جسٹس قاضی 

مزید : صفحہ اول