وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا 7 نکاتی ایجنڈا جاری 

 وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا 7 نکاتی ایجنڈا جاری 

  



 اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل)19 نومبر منگل کو ہوگا اور اس ضمن میں 7 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں ملکی اور سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،وزیر اعظم کور کمیٹی کے فیصلوں پر کابینہ کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ کابینہ گزشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی،کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی،کابینہ کو قومی ٹیرف پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ٹیرف پالیسی کی منظوری ایجنڈا میں شامل کر دی گئی،وزارتوں اور محکموں میں سی ای او اور ایم ڈی کی خالی آسامیوں پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت انڈسٹریز میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کی منظوری ایجنڈا میں شامل کر دی گئی،پاکستان انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن میں سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی،وفاقی انشورنس محتسب کی تعیناتی بھی ایجنڈا میں شامل کر لی گئی۔

کابینہ اجلاس

مزید : صفحہ اول