باہمی شراکت داری نئی بلندیوں پر لیجانے کے عزم کا اظہار
اسلام آباد (این این آئی،آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اورشاہ محمود قریشینے سری لنکا کے نومنتخب صدر گوتابایاراجہ پاکسا کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ نے نو منتخب سری لنکن صدر کو مبارکباد دی ہے۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ گوتابایا راجاپاکسا نے 7نومبر کو ہونے والے سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان امید کرتا ہے کہ نومنتخب صدر کی قیادت میں سری لنکا خوشحالی اور امن کی طرف سفر جاری رکھے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان سری لنکن حکومت کی طرف سے آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کی مبارکباد دیتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی قیادت نئے سری لنکن صدر اور ان کی ٹیم کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی منتظر ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ حکومت پاکستان دیرینہ تعلقات کو بھرپور انداز میں آگے بڑھانے اور اس شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم رکھتی ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے سری لنکا کے نو منتخب صدر گوتابایا راجاپکسے کو مبارکباد دی ہے۔اپنے تہینتی پیغام میں صادق سنجرانی نے کہا کہ نو منتخب سری لنکن صدر کی قیادت میں سری لنکا مزید ترقی کرے گا، پاکستان سری لنکن تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں توقع ہے کہ نومنتخب صدر کی موجودگی میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین دیرینہ دو-طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ دعا ہے کہ نئے صدر کی قیادت میں سری لنکا مزید خوشحالی اور ترقی کے راستے پر گامزن ہو۔انہوں نے کہاکہ پاکستان، سری لنکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بھرپور انداز میں آگے بڑھانے اور باہمی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے۔
مبارکباد