لبنان میں حکومت مخالف انقلابی  قافلہ شمال سے جنوب کی جانب روانہ

لبنان میں حکومت مخالف انقلابی  قافلہ شمال سے جنوب کی جانب روانہ

  



بیروت (این این آئی)لبنان میں عوام کی جانب سے انقلابی تحریک جاری ہے۔ ملک کے شمال میں واقع علاقے عکار سے انقلابی جلوس روانہ ہوا۔ ملک کے شمال سے جنوب تک پہنچنے کے دوران یہ جلوس 12 مقامات کو عبور کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جلوس کے منتظمین کا کہناتھا کہ اس سرگرمی کا مقصد احتجاج کے تمام مقامات سے گزرنا ہے۔ جلوس کا سفر جنوب میں صیدا کے راستے ہوتے ہوئے صور پہنچ کر مکمل ہو گا۔ یہاں پر شمالی اور جنوبی لبنان کے عوام کا ایک بڑا جسلہ منعقد ہو گا۔مذکورہ انقلابی جلوس کے قافلے میں متعدد گاڑیاں شریک ہیں۔

 اس کا مقصدقومی یک جہتی کے پل کی سی تصویر پیش کرنا ہے اور ایک ملک کے باسیوں کے درمیان فرقہ واریت کی دیوار کو ختم کرنا ہے۔

مزید : عالمی منظر