داعش سے تعلق رکھنے والی جرمن خاتون وطن واپسی پر گرفتار

داعش سے تعلق رکھنے والی جرمن خاتون وطن واپسی پر گرفتار

  



برلن(این این آئی)جرمنی میں حکام نے ایک خاتون شہری کو وطن واپسی پر حراست میں لے لیا ہے۔ یہ خاتون اسلامک اسٹیٹ یا داعش سے تعلق رکھتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس خاتون کو وفاقی دفتر استغاثہ نے فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے پر گرفتار کیا۔ اسے ایک ڈیوٹی جج کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔ یہی عدالت فیصلہ کرے گی کہ آیا اس خاتون کو حراست میں رکھنا جائے گا۔ اس خاتون کا نام نسیم اے بتایا گیا ہے۔ یہ سن 2014 میں جرمنی سے شام گئی تھی۔ سخت مذہبی عقیدے کی حامل اس مسلم خاتون کو رواں برس کے اوائل میں شام میں کرد سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا تھا۔

مزید : عالمی منظر