بنگلہ دیش میں گیس پائن لائن دھماکے سے سات افرادہلاک،25زخمی

  بنگلہ دیش میں گیس پائن لائن دھماکے سے سات افرادہلاک،25زخمی

  



ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی حصے میں گیس کی ایک پائپ لائن پھٹنے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور پچیس دیگر زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس کے سربراہ محمد محسن نے بتایا کہ پائپ لائن میں دھماکا چٹاگانگ ضلع کے پتھرگھاٹا نامی علاقے میں ہوا۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ یہ دھماکا کیوں ہوا۔ اتوار کی سہ پہر تک آگ بجھانے والے محکمے کے کارکن امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

مزید : عالمی منظر