عراق نے ایران کے ساتھ اپنی جنوبی سرحد تاحکم ثانی بند کردی

عراق نے ایران کے ساتھ اپنی جنوبی سرحد تاحکم ثانی بند کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغداد(این این آئی)عراق نے ایران کے ساتھ اپنی جنوبی سرحد دونوں ملکوں کے لوگوں کی آمد ورفت کے لیے تاحکم ثانی بند کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایاکہ ایران نے دونوں ملکوں میں جاری احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر عراق سے سرحد بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔عراق کے اس سکیورٹی عہدہ دار اور ایک ایرانی سفارت کار نے بتایا کہ سرحدی گذرگاہ لوگوں کی آمد ورفت کے لیے تو بند رہے گی۔البتہ تجارتی اشیا کی ایک دوسرے ملک میں حمل ونقل پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد اور دوسرے شہروں میں گذشتہ ڈیڑھ ایک ماہ سے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جبکہ ایران میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔
ایران کے مختلف شہروں میں ہفتے کے روز سیکڑوں مظاہرین نے شاہراہیں اپنی گاڑیوں کے ساتھ بند کردی ہیں اور ٹائر جلائے ہیں۔ انھوں نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی ہے اور مرگ برآمر کے نعرے لگائے۔

مزید :

عالمی منظر -