امریکا اور جنوبی کوریا نے اپنی سالانہ مشترکہ جنگی مشقیں ملتوی کر دیں

امریکا اور جنوبی کوریا نے اپنی سالانہ مشترکہ جنگی مشقیں ملتوی کر دیں

  



واشنگٹن(این این آئی)امریکا اور جنوبی کوریا نے اپنی سالانہ مشترکہ جنگی مشقیں ملتوی کر دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمبائنڈ فلائنگ ٹریننگ ایونٹ نامی ان مشقوں کو شمالی کوریا کے ساتھ جاری امن عمل کو آگے بڑھانے کی نیت سے ملتوی کیا گیا۔ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں اس بارے میں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ یہ فیصلہ پیانگ یانگ کے لیے کوئی رعایت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشقیں ملتوی کیے جانے کے باوجود جنوبی کوریا اور امریکا کی افواج چوکنا رہیں گی۔ شمالی کوریا کی طرف سے فی الحال اس فیصلے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

مزید : عالمی منظر