مسلم لیگ (ن) بتائے نوازشریف کا علاج ملک میں کیوں نہیں ہوسکتا؟ علی زیدی کا سوال

مسلم لیگ (ن) بتائے نوازشریف کا علاج ملک میں کیوں نہیں ہوسکتا؟ علی زیدی کا سوال

  



کراچی(این این آئی) وفاقی وزیربرائے بحری امور علی زیدی نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی اور علاج پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں کیوں نہیں ہوسکتا؟۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی زیدی نے شہباز شریف کے دورحکومت کی ایک ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو میں شہبازشریف عظیم ہسپتال کے افتتاح کے دوران جوش خطابت کا مظاہرہ کررہے تھے۔اسی ویڈیو پر علی زیدی نے سوال اٹھایا کہ شہبازشریف نے ہسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا یہاں عالمی معیار کا علاج ہوگا، علاج کی سہولتیں دنیا کے کسی بھی ہسپتال سے کم نہیں ہوں گی،تو نوازشریف کا علاج یہاں کیوں نہیں ہوسکتا؟

علی زیدی

مزید : صفحہ اول