لاہور ہائیکورٹ ،مولانافضل الرحمان کاپلان بی روکنے کی درخواست پروفاقی حکومت کو نوٹس جاری،جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ ،مولانافضل الرحمان کاپلان بی روکنے کی درخواست پروفاقی حکومت ...
لاہور ہائیکورٹ ،مولانافضل الرحمان کاپلان بی روکنے کی درخواست پروفاقی حکومت کو نوٹس جاری،جواب طلب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمان کو پلان بی روکنے کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

میڈیکل رپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں مولانا فضل الرحمان کا پلان بی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس امیربھٹی نے درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں وفاقی حکومت،فضل الرحمان سمیت دیگرکو فریق بنایا گیاتھا ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فضل الرحمان کا سڑکیں بندکرنے کااقدام غیرقانونی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو سڑکیں بند کرنے سے روکا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمان کو پلان بی روکنے کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور