رکن پنجاب اسمبلی کی صاحبزادی کی کراچی کے پوش علاقے میں واقع بنگلہ میں پراسرار موت، تشویشناک خبرآگئی

رکن پنجاب اسمبلی کی صاحبزادی کی کراچی کے پوش علاقے میں واقع بنگلہ میں ...
رکن پنجاب اسمبلی کی صاحبزادی کی کراچی کے پوش علاقے میں واقع بنگلہ میں پراسرار موت، تشویشناک خبرآگئی

  



کراچی(ویب ڈیسک) ڈیفنس میں واقع بنگلے میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب کی جواں سالہ بیٹی کی پر اسرار موت واقع ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق گذری تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 6 خیابان راحت کے بنگلہ نمبر 104/2/1 سے 19 سالہ شفا ممتاز دختر ممتازعلی چانگ کی لاش برآمد ہوئی۔

ایس ایچ او رضوان حیدر کے مطابق شفا ممتازکو کلفٹن کے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فوری طور پر وجہ موت معلوم نہیں ہو سکی، اصل بات پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہو گی، ساؤتھ زون میں تعینات ایک سینئر پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کے جسم پر بظاہر زخم کا کوئی نشان نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ متوفیہ رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ کی صاحبزادی تھی، تاہم متوفیہ کے اہلخانہ کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کا فیصلہ لڑکی کے والدکے پنجاب سے کراچی آنے پر کیا جائے گا۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /سندھ /کراچی