نون لیگ اورپیپلزپارٹی اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں،جمعیت علما ئے اسلام کا واضح موقف آگیا

نون لیگ اورپیپلزپارٹی اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں،جمعیت علما ئے اسلام کا واضح ...
نون لیگ اورپیپلزپارٹی اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں،جمعیت علما ئے اسلام کا واضح موقف آگیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علما ئے اسلام ف کاکہنا ہے کہ حکومت کے خلاف جاری پلان بی مین مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی ان کے ساتھ نہیں ہیں۔جمعیت علما ئے اسلام ف کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ احتجاج ہماراجمہوری حق ہے۔پلان بی قیادت کے آئندہ احکامات تک جاری رہے گا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ دھرنے کے خاتمے کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاچوہدری پرویز الٰہی معاہدے کا کہہ رہے ہیں یہ نہیں بتا رہے کہ کس سے ہوا ہے اور کیا با ت ہوئی ہے۔اگرمعاہدہ یا مفاہمت ہوئی ہے تو پرویز الٰہی خود بتا دیں۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ

نون لیگ اور پیپلز پارٹی پلان بی میں شامل نہیں ہیں۔پلان بی کے بعد پلان سی زیادہ مشکل ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی شاہراہیں بند کرنے اور وہاں دھرنادینے سے عام شہریوں کو پریشانی نہیں ہورہی۔

یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے اسلام آباد میں دس روز سے زائد تک دھرنا دیا گیا تھا اس دوران جہاں حکومتی و اپوزیشن رہنماو¿ں نے فضل الرحمان سے ملاقاتیں کیں وہیں چوہدری برادران چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی بھی کافی متحرک نظر آئے تھے۔گزشتہ روز دیئے گئے اپنے ایک بیان میں چوہدری پرویز الٰہی نے اشارہ دیا تھا کہ حکومت اور فضل الرحمان میں کوئی مفاہمت ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی