اوکاڑہ،دریائے ستلج میں کشتی الٹ گئی ،7 افراد جاں بحق،ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ
اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)اوکاڑہ میں ملحوشیخوکے قریب دریائے ستلج میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوکاڑہ میں ملحو شیخو کے قریب دریائے ستلج میں کشتی الٹ گئی ،دریامیں ڈوبنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے،ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں درجنوں افراد سوار تھے،مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والے افراد کو بچانے میں مصروف ہیں ،ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔