سڑک سڑک گالیاں کھانے کا لطف لیتے جے یو آئی کے لیڈران خاصے مطمئن نظر آرہے ہیں، فواد چودھری کا ٹوئٹ

سڑک سڑک گالیاں کھانے کا لطف لیتے جے یو آئی کے لیڈران خاصے مطمئن نظر آرہے ہیں، ...
سڑک سڑک گالیاں کھانے کا لطف لیتے جے یو آئی کے لیڈران خاصے مطمئن نظر آرہے ہیں، فواد چودھری کا ٹوئٹ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ جو پذیرائی جے یو آئی کے دھرنوں کی ہو رہی ہے وہ انتہائی خوش آئند ہے، سڑک سڑک گالیاں کھانے کا لطف لیتے جے یو آئی کے لیڈران خاصے مطمئن نظر آرہے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جو پذیرائی جے یو آئی کے دھرنوں کی ہو رہی ہے وہ انتہائی خوش آئند ہے، سڑک سڑک گالیاں کھانے کا لطف لیتے جے یو آئی کے لیڈران خاصے مطمئن نظر آرہے ہیں، وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پہلا موقع نہیں پاکستان کے عوام نے شدت پسندوں کو بری طرح مسترد کیا، پاکستانی عوام کا شدت پسندی کیخلاف ردعمل روشن مستقبل کی امید ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد