کبھی نہیں سوچا تھا پاکستان کی سیاست کا حصہ بنوں گا،2007میں بےنظیربھٹونے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی،گورنر پنجاب

کبھی نہیں سوچا تھا پاکستان کی سیاست کا حصہ بنوں گا،2007میں بےنظیربھٹونے ...
کبھی نہیں سوچا تھا پاکستان کی سیاست کا حصہ بنوں گا،2007میں بےنظیربھٹونے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی،گورنر پنجاب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ پاکستان کی سیاست کا حصہ بنوں گا،برطانیہ میں میرے تعلقات بےنظیربھٹوشہیدکےساتھ تھے،جلاوطنی کے دوران شریف بردران کےساتھ بھی تعلق تھا،2007میں بےنظیربھٹونے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ دنیا کا نظام سیاست دانوں نے ہی چلانا ہے،حکومتیں سیاست دان ہی چلاتے ہیں،سیاست میں اچھے لوگ نہ آئے توملک کے مسائل مزیدبڑھیں گے،اچھے سیاست دان کی پہچان لوگوں کی ضروریات کوسمجھ کرپوراکرناہے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ پاکستان میں بلدیاتی نظام کو مضبوط نہیں کیا گیا،بلدیاتی نظام بہترہونے سے عوام کے بہت سے مسائل حل ہوجائیں،ان کا کہناتھا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ پاکستان کی سیاست کا حصہ بنوں گا،برطانیہ میں میرے تعلقات بےنظیربھٹوشہیدکےساتھ تھے،جلاوطنی کے دوران شریف بردران کےساتھ بھی تعلق تھا۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے مزید کہا کہ 2007میں بےنظیربھٹونے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی،چودھری سرورنے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کاویژن نظام کوتبدیل اورکرپشن کےخلاف زیروٹالرنس ہے،حکومت کومہنگائی اورگڈگورننس کے مسائل درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں کمی کی،پی ٹی آئی حکومت کی توجہ غریب آدمی کے مسائل حل کرنے پر ہے،حکومت مہنگائی کم کرنے کےلئے کوشاں ہے،ان کا کہناتھا کہ پنجاب بہت بڑا صوبہ ہے،اس لیے چیلنجز بھی زیادہ ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم کی ہدایات پر کام کررہے ہیں،چودھری سرورنے کہا کہ حکومت نے چادر دیکھ کر پاوَں پھیلایااور ترقیاتی بجٹ آدھا کردیا،وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ کو تمام اختیارات دے رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں بھی گورنر رہ چکا ہوں،عثمان بزدار کے پاس وہی اختیارات ہیں جو شہبازشریف کے پاس تھے،وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیراعظم اور صوبائی کابینہ کا اعتمادحاصل ہے،چودھری سرورنے کہا کہ عوام کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مایوس نہیں ہوناچاہیے۔

گورنر پنجاب چودھری سرورنے نوازشریف کے حوالے سے کہا کہ وہ نوازشریف کی صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں،نوازشریف کی صحت کےلئے بہترین میڈیکل بورڈ بنایا،ان کا کہناتھا کہ حکومت نے نوازشریف کی بیرون ملک روانگی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی،وفاق نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی،چودھری سرورنے کہا کہ اللہ تعالیٰ نوازشریف کو شفادیں اور وہ علاج کروا کر واپس آئیں۔

اتحادیوں کے حوالے گورنر پنجاب کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کے اتحادیوں کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں،کوئی ان ہاوَس تبدیلی نہیں ہوگی،ہمارے وزیراعظم عمران خان ہی ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ اب ہم نے عوامی مسائل پر توجہ دینی ہے،ان کاکہناتھا کہ کرتارپورراہداری کے فیصلے سے پاکستان کو پذیرائی ملی،دنیابھر سے سیاح پاکستان آتے ہیں تو معیشت بہتر ہوتی ہے،حکومت مذہبی سیاحت کو فروغ دے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور