سٹیل ملز کی پیداوار صفر ہے اپنی جیبیں بھرنے کیلئے سٹیل ملز کو تباہ کیا گیا،سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو پاکستان سٹیل ملز کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا

سٹیل ملز کی پیداوار صفر ہے اپنی جیبیں بھرنے کیلئے سٹیل ملز کو تباہ کیا ...
سٹیل ملز کی پیداوار صفر ہے اپنی جیبیں بھرنے کیلئے سٹیل ملز کو تباہ کیا گیا،سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو پاکستان سٹیل ملز کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو پاکستان سٹیل ملز کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا، عدالت نے وزارت صنعت و پیداوار کے اکاﺅنٹس منجمد کرنے کے حکم کیخلاف حکومتی درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سٹیل ملز کی زمین فروخت کیخلاف درخواست پر سماعت کی،جسٹس گلزاراحمد نے سٹیل ملز کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ سٹیل ملز کے معاملے کا نوٹس لے لیں،جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیئے کہ سٹیل ملز کی پیداوار صفر ہے اپنی جیبیں بھرنے کیلئے سٹیل ملز کو تباہ کیا گیا ،پاکستان سٹیل ملز بہت بڑا ادارہ تھا،پاکستان سٹیل ملز میں گاڑیاں،ٹرک اورراکٹ تک بنتے تھے۔
سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو پاکستان سٹیل ملز کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا،سپریم کورٹ نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز کی زمین عوام کی ملکیت ہے ،فروخت نہیں ہو سکتی ،عدالت نے وزارت صنعت و پیداوار کے اکاﺅنٹس منجمد کرنے کے حکم کیخلاف حکومتی درخواست خارج کردی۔