پی آئی اے کے ٹشوپیپرز مارکیٹ میں موجود ہیرسیلونز پر استعمال ہونے لگے

پی آئی اے کے ٹشوپیپرز مارکیٹ میں موجود ہیرسیلونز پر استعمال ہونے لگے
پی آئی اے کے ٹشوپیپرز مارکیٹ میں موجود ہیرسیلونز پر استعمال ہونے لگے

  



کراچی (ویب ڈیسک) قومی ائیرلائن پی آئی اے کی فلائٹس اور مختلف دفاتر میں استعمال کے لیے تیار کرائے جانے والے ٹیشو پیپر کراچی کی ہیئر ڈریسر شاپ پر استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق پی آئی اے ملازمین نے خوراک اور پرزہ جات کے بعد ٹشو پیپر زبھی نہ چھوڑے اور قومی ائیر لائن کے پرنٹ کردہ ٹشو پیپر زگلشن اقبال کے معروف سیلون پر استعمال ہونے لگے ہیں۔سیلون کے مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ پی آئی اے کے ٹشو پیپرز 500 روپے فی کلو کے حساب سے خرید رہا ہے اور وہ کافی عرصے سے پی آئی اے کے معیاری ٹشو پیپرز خرید رہا ہے۔

ائیر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹشو پیپرز پی آئی اے فلائٹ کچن کے کچرے میں شامل کرکے چرائے جاتے ہیں، ٹشو پیپرز کے علاوہ کٹلری اور دیگر سامان بھی چرا کر مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق فلائٹ کچن سے سامان چرانے میں پی آئی اے ملازمین اور ٹھیکیدار ملوث ہوتے ہیں۔پی آئی اے لوگو والے ٹشوپیپرز کی مارکیٹ میں فروخت کئے جانے کی اطلاع پر انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی