چوہدری پرویزالٰہی کے بیان پر مولانافضل الرحمان بھی میدان میں آگئے، دو ٹوک اعلان کردیا

چوہدری پرویزالٰہی کے بیان پر مولانافضل الرحمان بھی میدان میں آگئے، دو ٹوک ...
چوہدری پرویزالٰہی کے بیان پر مولانافضل الرحمان بھی میدان میں آگئے، دو ٹوک اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت سے ڈیل یا مفاہمت کے تاثر کو مسترد کردتے ہوئے کہاہے کہ پرویزالٰہی کے بیان کی پر زور تردید کرتا ہوں،مذاکرات کیلئے ہمارے ساتھ بیٹھنے کے بعد مسلم لیگ (ق) کی حکومت کے اتحادی ہونے کی پرانی پوزیشن برقرار نہیں رہی ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کے انٹرویو کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ق)کے سینئر رہنما اور پنجاب اسمبلی کے سپیکر ہمارے موقف سے قائل ہوکر گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کیلئے ہمارے ساتھ بیٹھنے کے بعد مسلم لیگ (ق)کی حکومت کے اتحادی ہونے کی پرانی پوزیشن برقرار نہیں رہی ہے۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ پرویزالٰہی سے یا ان کے ذریعے کوئی ڈیل اور کوئی مفاہمت نہیں ہوئی، وہ اس بات کی پر زور تردید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پرویزالٰہی مفاہمت کے جذبے سے آئے تھے، انہوں نے کچھ لے کر جانے کی بات اپنی پوزیشن سے کی تھی۔ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان آرام سے نہیں بیٹھے ہوئے انہیں کپکپی لگی ہوئی ہے، ہم خیالی پلائو کے ساتھ گھروں سے نہیں نکلے۔