گوردوارہ بابا گورونانک کرتارپور عام پاکستانی شہریوں کیلئے کھول دیا گیا

گوردوارہ بابا گورونانک کرتارپور عام پاکستانی شہریوں کیلئے کھول دیا گیا
گوردوارہ بابا گورونانک کرتارپور عام پاکستانی شہریوں کیلئے کھول دیا گیا

  



نارووال(میاں محمد شفیق)گوردوارہ بابا گورونانک کرتارپور عام شہریوں کیلئے کھول دیا گیا۔ کرتارپور دیکھنے کیلئے آنیوالے شہریوں سے 200 روپے فیس وصول کی جائے گی۔

کرتارپور دیکھنے کیلئے چھٹی کے روزملک بھر سے 10ہزار سے زائد افراد جن میں خواتین بچے بوڑھے اور جوان شامل تھے کرتارپور پہنچے،کرتارپور دیکھنے کیلئے قومی شناختی کارڈ پر شہریوں کو دو سو روپے فیس کی ادائیگی کے بعد انٹری کیلئے ٹکٹ جاری کیا گیا،کرتارپور میں انٹری ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے مردوں اور خواتین کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔

بغیر شناختی کارڈ کے کرتارپور میں داخلہ نا ممکن تھا،ٹکٹ کے حصول کے بعد کرتارپور جانے کیلئے پارکنگ سے پیدل یا پھر گاڑیوں میں بیٹھ کر جانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے،کرتارپور دیکھنے کیلئے سینکڑوں فیملیز اسلام آباد لاہور کراچی فیصل آباد گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں آئیں،لاہور سے درجنوں نوجوان ہیوی بائیکس پر کرتارپور دیکھنے کیلئے آئے،شہریوں نے کرتارپور کا میگا پراجیکٹ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا،کرتارپور میں سکیورٹی فورسز کے سخت انتظامات تھے بغیر چیکنگ اور اضافی سامان لیجانے پر پابندی تھی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /نارووال