مشتاق احمد کو اب کونسی ذمہ داری سونپنے کی تیاری شروع کردی گئی؟ پی سی بی سے اندر کی خبرآگئی

مشتاق احمد کو اب کونسی ذمہ داری سونپنے کی تیاری شروع کردی گئی؟ پی سی بی سے ...
مشتاق احمد کو اب کونسی ذمہ داری سونپنے کی تیاری شروع کردی گئی؟ پی سی بی سے اندر کی خبرآگئی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)مشتاق احمد کو اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کی تیاری کر لی گئی، ان کی شخصیت کو ذہن میں رکھ کر ہی اشتہار تیار کیا گیا۔

پی سی بی نے گذشتہ دنوں قومی ٹیم کیلئے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کا اشتہار جاری کیا تھا،اس کیلئے لیول تھری کوچنگ سرٹیفائیڈ ہونااور الیٹ کرکٹرز، نیشنل یا انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ پانچ سالہ تجربہ لازمی قرار دیا گیا، درخواست دینے کی آخری تاریخ 19نومبر ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہمیشہ کی طرح بورڈ نے اس بار بھی امیدوار پہلے منتخب کر کے رسمی کارروائی کے لیے اشتہار دیا، مشتاق احمد یہ عہدہ سنبھالنے کے لیے فیورٹ ہیں، وہ ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کے اسپن بولنگ کوچ تھے، انھوں نے 2018میں سال میں 150دن تک کام کرنے کا معاہدہ کیا تھا، ان دنوں ابوظبی میں جاری ٹی10لیگ میں مشتاق دکن گلیڈی ایٹرز کے ساتھ منسلک ہیں۔ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے مشتاق کو اپنے سپورٹ اسٹاف میں دیکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

مزید : کھیل