پی ایم ڈی سی کی تحلیل کےخلاف درخواستوں پرسماعت،اسلام آبادہائیکورٹ کی پی ایم ڈی سی افسران کو6ماہ کی تنخواہیں دینے کی ہدایت

پی ایم ڈی سی کی تحلیل کےخلاف درخواستوں پرسماعت،اسلام آبادہائیکورٹ کی پی ایم ...
پی ایم ڈی سی کی تحلیل کےخلاف درخواستوں پرسماعت،اسلام آبادہائیکورٹ کی پی ایم ڈی سی افسران کو6ماہ کی تنخواہیں دینے کی ہدایت

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی کی تحلیل اورپاکستان میڈیکل کمیشن کے قیام کےخلاف درخواستوں پر پی ایم ڈی سی افسران کو6ماہ کی تنخواہیں دینے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ایم ڈی سی کی تحلیل اورپاکستان میڈیکل کمیشن کے قیام کےخلاف درخواستوں پرسماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کی،عدالتی حکم کے باوجودوفاق اوراٹارنی جنرل نے جواب جمع نہیں کروایا،عدالت نے پی ایم ڈی سی افسران کو6ماہ کی تنخواہیں دینے کی ہدایت کردی۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ ملازمین کوتنخواہیں دے کرتحریری رپورٹ پیش کی جائے،عدالت نے آئندہ سماعت سے قبل فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5دسمبر تک ملتوی کردی ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد