جج ویڈیو کیس،ناصر بٹ نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے دستاویزات کی تصدیق کیلئے انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جج ویڈیو کیس میں ناصر بٹ نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے دستاویزات کی تصدیق کےلئے انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی،ناصر بٹ نے سنگل بینچ کے فیصلے کےخلاف وکیل کے ذریعے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی۔
انٹراکورٹ اپیل میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سنگل بنچ کے فیصلے میں قانونی سقم ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے ،واضح رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ناصر بٹ کی درخواست مسترد کردی تھی۔