وزیر ریلوے شیخ رشید کوسینے میں تکلیف ،راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل

وزیر ریلوے شیخ رشید کوسینے میں تکلیف ،راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ...
وزیر ریلوے شیخ رشید کوسینے میں تکلیف ،راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو سینے میں تکلیف پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید گرلز کالج میں تقریب میں شرکت کے بعد گھر پہنچے جہاں وہ لوگوں سے ملاقات کررہے تھے کہ اس دوران نہیں  دل کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیاگیا، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز نے شیخ رشیدکا طبی معائنہ کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔

شیخ رشید کے بھتیجے نے بتایا کہ وزیر ریلوے کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی