دنیا پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے خوبصورت ملک کے طورپردیکھ رہی ہے،عارف علوی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے خوبصورت ملک کے طورپردیکھ رہی ہے ۔ کوئٹہ میںبلوچستان یونیورسٹی میں لائیواسٹاک ایکسپو کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہاانسانی زندگی سے لائیواسٹاک کا گہرا تعلق ہے،بلوچستان میں لائیواسٹاک کے شعبے کو فروغ دے کر درآمدات بڑھائی جاسکتی ہیں۔
پی ٹی وی کے مطابق صدر نے کہادنیا پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے خوبصورت ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔بلوچستان میں ماہی گیری کی صنعت کے فروغ کے وسیع امکانات ہیں۔لائیوسٹاک کے شعبے کو فروغ دیکر برآمدات کوبڑھایا جاسکتا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی کایہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں ناقص غذا کا بہت بڑا مسئلہ ہے اوربچے پیدائش سے ہی ناقص غذا ئیت کا شکار ہوتے ہیں۔