دفاع کی مضبوطی کی جانب ایک اور قدم،پاکستان کا شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ

دفاع کی مضبوطی کی جانب ایک اور قدم،پاکستان کا شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ
دفاع کی مضبوطی کی جانب ایک اور قدم،پاکستان کا شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک افواج کا دفاع پاکستان کی مضبوطی کی طرف ایک اور کامیاب قدم،پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل چھ سوپچاس کلومیٹرتک وارہیڈ لے جانے

کی صلاحیت رکھتاہے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آرآصف غفور نے کہاپاکستان نے ایس ایس بی ایم کی کامیابی کے ساتھ تربیتی آغاز کیا۔شاہین1 650km کی حد تک ہر قسم کے وار ہیڈز کی فراہمی کے قابل ہے۔ لانچ کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ (اے ایس ایف سی) کی آپریشنل تیاری کی جانچ کرنا تھا تاکہ پاکستان کو قابل اعتبار کم سے کم تعطل کو یقینی بنایا جاسکے۔

شاہین ون کے کامیاب تجربے پر پاکستانیوں کی  بڑی تعداد نے خوشی اوردعائیہ کلمات کا اظہارکیا ہے،

’’گوہرعلی نامی صارف نے لکھا یہ غازی یہ تیرے پراسرار بندے جنہیں تو نے بخشا ہے ذوق خدائی‘‘

سمیرا خان نے بھی پاک افواج سے محبت کےاظہارکیلئے خوبصورت شعر کا سہارالیا

رپورٹ کے مطابق شاہین ون نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔تجربے کا مقصد پاکستان کی کم از کم دفاعی پوزیشن کو برقرار رکھنا ہے۔تجربے کے وقت ڈی جی اسٹریٹجک پلانزڈویژن سمیت اعلیٰ عسکری حکام بھی تجربے کے وقت وہاں موجود تھے۔جنہوں نے کامیاب تجربے پر متعلقہ افسران اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے

مزید : قومی