میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں آصف زرداری کے ذاتی معالج کو شامل کیا جائے، شیری رحمان

میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں آصف زرداری کے ذاتی معالج کو شامل کیا جائے، شیری ...
میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں آصف زرداری کے ذاتی معالج کو شامل کیا جائے، شیری رحمان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی سینٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں آصف زرداری کے ذاتی معالج کو شامل کیا جائے، آصف زرداری کے ساتھ انتقامی سلوک کیا جا رہا ہے،حکومت جان بوجھ کرآصف زرداری کوتکلیف دے رہی ہے۔

پیپلزپارٹی کی سینٹر شیری رحمان نے کہا کہ پمزہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کاطبی معائنہ کیا ہے،میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں آصف زرداری کے ذاتی معالج کو شامل کیا جائے،ذاتی معالج کو میڈیکل رپورٹس کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے، شیری رحمان نے کہا کہ آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹس ان کے خاندان کو کیوں نہیں دی جارہیں؟ حکومت آصف زرداری کے ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ نظرانداز کر رہی ہے، پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری کے ساتھ انتقامی سلوک کیا جا رہا ہے، حکومت جان بوجھ کرآصف زرداری کوتکلیف دے رہی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد