شیخ رشید کو گیسٹرو کے باعث سینے میں تکلیف ہوئی ،ہسپتال ذرائع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید کی طبیعت خرابی کے حوالے سے ہسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیرشیخ رشیدکی ای سی جی اوربلڈپریشر نارمل ہے،شیخ رشید کو گیسٹرو کے باعث سینے میں تکلیف ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کو سینے کی تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیاگیاجہاںڈاکٹرز نے شیخ رشیدکا طبی معائنہ کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے،تاہم ڈاکٹرز نے وزیر ریلوے کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا،ہسپتال ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرشیخ رشیدکی ای سی جی اوربلڈپریشر نارمل ہے،شیخ رشید کو گیسٹرو کے باعث سینے میں تکلیف ہوئی ،ذرائع ہولی فیملی ہسپتال کا کہناتھا کہ احتیاطی طور پر شیخ رشید کی ای سی جی کی جوبالکل ٹھیک ہے، وفاقی وزیر شیخ رشید طبی معائنہ کے بعد ہولی فیملی ہسپتال سے روانہ ہو گئے۔