کاہنہ میں ڈیفنس روڈ پر زیرتعمیر حویلی پر مسلح افراد کا دھاوا، مزدور وں پر تشدد، دیواریں گرادیں

کاہنہ میں ڈیفنس روڈ پر زیرتعمیر حویلی پر مسلح افراد کا دھاوا، مزدور وں پر ...
کاہنہ میں ڈیفنس روڈ پر زیرتعمیر حویلی پر مسلح افراد کا دھاوا، مزدور وں پر تشدد، دیواریں گرادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)ڈیفنس روڈ کاہنہ کاچھا میں مسلح افراد زیر تعمیر حویلی کی دیواریں گرا دیں ، مزدوروں اور مالک کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور زد و کوب بھی کیا ، غنڈہ عناصر کی کاروائی کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف وحراس پھیل گیا پولیس موقع پر پہنچ گئی لیکن غنڈہ عناصر کےدوبارہ حملے کا خطرہ برقرار ، مالک شدید خوفزدہ ، پولیس کاروائی سے گریزاں ہے  ۔

تفصیل کے مطابق ڈیفنس روڈ پر واقعہ کاہنہ کاچھا میں محمد اعظم اپنی زمین پر چاردواری کروا رہا تھا کہ اچانک نزیر احمد چدھڑ اپنے پندرہ سے بیس مسلح ساتھیؤں کےساتھ آیا اور مزدوروں پر حملہ کر دیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور دیواریں گرا دیں، مزدوروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور علاقے میں دہشت پھیلا دی ۔

واقعہ کی اطلاع ون فائیو پر کی گئی تو پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر موقع کا معائنہ کیا لیکن ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، محمد اعظم نے بتایا کہ درخواست دینے کے باوجود پولیس غنڈہ عناصر کے خلاف کاروائی سے گریز کر رہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے اپنے ساتھیوں کو بتایا ہے کہ ان کے ہاتھ بہت لمبے ہیں اور بڑے بڑے گینگ ان کے ساتھ ہیں، اس لیے پولیس ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہم محمد اعظم کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ اس کی نسلیں بھی یاد رکھیں گے۔