نوازشریف کو علاج کیلئے کم ازکم کتنا وقت لگ سکتا ہے؟ طبی ماہرین نے وہ بات بتا دی جو شاید آپ کومعلوم نہیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)طبی ماہرین کا کہناہے کہ نوازشریف کو علاج کیلئے 6 سے 7 ماہ لگ سکتے ہیں،نوازشریف کی بیماریوں کے علاج کیلئے کم ازکم ایک سال دررکار ہوگا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نوازشریف کی بیرون ملک علاج کیلئے روانگی اور وطن واپسی کے معاملے پر پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کابیرون ملک قیام طویل ہوسکتا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف چند روز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیرعلاج رہیں گے ،نوازشریف مکمل علاج کیلئے بوسٹن کے ماس جنرل ہسپتال میں داخل ہوں گے،ذرائع کا مزید کہناہے کہ سابق وزیراعظم کا امریکا میں قیام طویل ہوگا۔
طبی ماہرین کی رائے کے مطابق نوازشریف کو علاج کیلئے 6 سے 7 ماہ لگ سکتے ہیں،نوازشریف کی بیماریوں کے علاج کیلئے کم ازکم ایک سال دررکار ہوگا۔
ذرائع کا مزید کہناتھا کہ نواز شریف کی طبیعت بدستور خراب ہے اور انہیں بیرون ملک سفر کے حوالے سے تیار کرنے کے لیے سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز کے ساتھ متبادل ادویات بھی دی جارہی ہیں۔اپنی رہائش گاہ جاتی امراءمیں گزشتہ 13 دن سے عارضی آئی سی یو میں زیر علاج نواز شریف لاہور ہائی کورٹ کے حکم نامہ ملنے کے بعد منگل کو لندن روانہ ہوں گے۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے دوران مطلوبہ سطح پر رہے۔