"زیادہ بیماری بیماری نہ کریں کہیں یہ نہ ہو کہ. . ." شیخ رشید نے طبیعت خراب ہونے سے قبل کیا کہا تھا؟ خبرآگئی

"زیادہ بیماری بیماری نہ کریں کہیں یہ نہ ہو کہ. . ." شیخ رشید نے طبیعت خراب ہونے ...

  



راولپنڈی(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ تسلیم کرتا ہوں ملک میں مہنگائی ہے گڈ گورننس نہیں،بہت ہوچکا زیادہ بیماری بیماری نہ کریں کہیں یہ نہ ہو کہ یہ فلم ہی الٹی ہوجائے، جائیں باہر علاج کراکر واپس آئیں ہم ان کا انتظار کر رہے ہیں جب کہ فضل الرحمان غلط فہمی دورکر لیں ق لیگ عمران خان کے ساتھ ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ  تسلیم کرتا ہوں ملک میں مہنگائی ہے، گڈ گورننس نہیں تاہم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ زمہ داری سے کہتا ہوں خورشید شاہ کے سوا سب پلی بارگین پرہیں جب کہ صرف حمزہ شہباز اور خورشید شاہ پھنسے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ 

وزیر ریلوے شیخ رشید گرلز کالج میں تقریب میں شرکت کے بعد گھر پہنچے جہاں وہ لوگوں سے ملاقات کررہے تھے کہ اس دوران نہیں دل کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیاگیا، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز نے شیخ رشیدکا طبی معائنہ کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔شیخ رشید کے بھتیجے نے بتایا کہ وزیر ریلوے کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے جائیں گے ، ٹیسٹ ہونے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیاگیا اور وہ دوبارہ لال حویلی روانہ ہوگئے ۔

ادھرہسپتال ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرشیخ رشیدکی ای سی جی اوربلڈپریشر نارمل ہے،شیخ رشید کو گیسٹرو کے باعث سینے میں تکلیف ہوئی ،ذرائع ہولی فیملی ہسپتال کا کہناتھا کہ احتیاطی طور پر شیخ رشید کی ای سی جی کی جوبالکل ٹھیک تھی۔ 

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی