سٹیٹ بینک آف پاکستان نے فروری میں شرح سود میں کمی کے امکان کاعندیہ دیدیا

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے فروری میں شرح سود میں کمی کے امکان کاعندیہ دیدیا
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے فروری میں شرح سود میں کمی کے امکان کاعندیہ دیدیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے فروری میں شرح سود میں کمی کے امکان کاعندیہ دیدیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی کے تناسب سے سٹیٹ بینک شرح سود میں کمی کرے گا،24 ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 13 اعشاریہ 22 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد تک آجائے گی ۔

ذرائع سٹیٹ بینک نے کہا کہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ13 اعشاریہ 5 فیصد سے کم ہوکر5 ارب ڈالر ہو چکاہے،روپے کی قد ر میں بہتری شروع ہو چکی ہے ،ذائع سٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 2 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی