میں نوازشریف کو بہادرانسان نہیں مانتاکیونکہ۔۔۔پیپلز پارٹی کے سینئررہنما اعتزاز احسن بھی بول اٹھے

میں نوازشریف کو بہادرانسان نہیں مانتاکیونکہ۔۔۔پیپلز پارٹی کے سینئررہنما ...
میں نوازشریف کو بہادرانسان نہیں مانتاکیونکہ۔۔۔پیپلز پارٹی کے سینئررہنما اعتزاز احسن بھی بول اٹھے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ وہ نہیں مانتے نواز شریف بہادر آدی ہیں۔کیونکہ وہ سن دوہزار میں بھی یہاں سے چلے گئے تھے اوراب دکھ اس بات کا ہے کہ وہ مریم نوازکویہاں پر چھوڑ کرجارہے ہیں۔میاں صاحب کے بیٹے اور سمدھی پہلے سے ہی مفرور ہیں.

جنگ نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ایک کو ریلیف دینے پر صوبائی تعصب اجاگر ہوگا، مجھے سندھ سے فون آرہے ہیں کہ نواز شریف پنجابی ہے تو اسے باہر بھیج رہے ہیں، اگر سندھی ہوتا تو نہ بھیجتے۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف کے معاملے میں ہائیکورٹ کے فیصلے کو درست سمجھتا ہوں، تاہم لاہور ہائیکورٹ سپریم کورٹ کے فیصلوں کا تابع ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کاکہناتھا کہ آصف زرداری نے ضمانت کی درخواست دائر کرنے سے بھی روک دیا۔آصف علی زرداری کامقدمہ سندھ ہائیکورٹ میں چلنا چاہئے۔اعتزاز احسن نے کہا میرے جعلی ٹویٹس اور واٹس ایپ بنا کرپیغام بھیجے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے بھی کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے ساتھ انتقامی سلوک کیا جارہا ہے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئر پرسن آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق شیری رحمان نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹس ان کے خاندان کو کیوں نہیں دی جا رہی ؟

انہوں نے کہا کہ حکومت آصف علی زرداری کے ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ مسلسل نظر انداز کر رہی ہے، حکومت جان بوجھ کر آصف علی زرداری کو تکلیف دے رہی ہے۔

مزید : قومی