پاکستان خطے میں امن و امان کا خواہاں ،بھارت یکطرفہ اقدامات کے ذریعے امن و امان تہہ و بالا کرنے کے درپے ہے،شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و امان کا خواہاں ہے،بھارت یکطرفہ اقدامات کے ذریعے امن و امان تہہ و بالا کرنے کے درپے ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ”کافی ٹائم“کے عنوان سے عالمی میڈیا سے ملاقات کی،”کافی ٹائم “وزیرخارجہ کی جانب سے رابطے کے فروغ کے سلسلے کی کڑی ہے،وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بدترین محاصرے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و امان کا خواہاں ہے،بھارت یکطرفہ اقدامات کے ذریعے امن و امان تہہ و بالا کرنے کے درپے ہے،امریکی کانگریس کے ٹام لنٹاس کمیشن کی رپورٹ نے بھارتی سرکارکوبے نقاب کر دیا ۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی اورانٹرنیٹ سروسز معطل ہیں،بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کو مقبوضہ وادی میں جانے کی اجازت نہیں ،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے کرتارپور راہداری کی صورت میں دنیا کو واضح پیغام دیا ،پاکستان مذہبی آزادی اور رواداری کے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل سمیت قیام امن کیلئے کردارادا کرتا رہے گا،اسلاموفوبیا کو روکنے کےلئے مشترکہ ٹی وی چینل کا آغاز کررہے ہیں۔