پاکستان کوعالمی سیاحت کامرکزبنائیں گے،وزیراعظم عمران خان

پاکستان کوعالمی سیاحت کامرکزبنائیں گے،وزیراعظم عمران خان
پاکستان کوعالمی سیاحت کامرکزبنائیں گے،وزیراعظم عمران خان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کوعالمی سیاحت کامرکز بنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ملاقات کی ہے ،اس دوران زلفی بخاری نے وزیراعظم کو سیاحتی فروغ سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

دنیانیوز کے مطابق زلفی بخاری نے دورہ ملائیشیااورقطرمیں ممکنہ معاہدوں سے بھی آگاکیا ۔انہوں نے کہا پاکستان اورملائیشیا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط ہوں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں اورانشااللہ پاکستان کوعالمی سیاحت کامرکزبنائیں گے۔عمران خان نے یقین دہانی کروائی کہ سرمایہ کاری کرنیوالوں کوہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

مزید : قومی