سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان، پی سی بی نے آئی سی سی سے رابطہ کر لیا مگر کیوں؟ خوشخبری آ گئی

سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان، پی سی بی نے آئی سی سی سے رابطہ کر لیا مگر کیوں؟ ...
سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان، پی سی بی نے آئی سی سی سے رابطہ کر لیا مگر کیوں؟ خوشخبری آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آفیشلز کی تقرری کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) حکام سے باضابطہ طور پر رابطہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 10 سال بعد پاکستان میں ہونے والی تاریخی ٹیسٹ سیریز میں آئی سی سی کی جانب سے امپائرز اور میچ ریفر ی کی تقرری کا امکان رواں ہفتے ہوسکتاہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ یہ ٹیسٹ میچز 11 دسمبر کو راولپنڈی اور 19 دسمبر کو کراچی میں شیڈول ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کا باقاعدہ اعلان ہونے کے بعد پی سی بی نے راولپنڈی اور کراچی میں شیڈول میچز کیلئے اپنی تیاریوں میں تیزی لانا شروع کردی ہے اور مارکیٹنگ شعبے کے لوگ اس سیریز کو ہر لحاظ سے نفع بخش بنانے کیلئے متحرک ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گراﺅنڈز اور وکٹوں کی تیاری کیلئے بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہے جبکہ پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اس ٹیسٹ سیریز کیلئے صحافیوں کی ایکریڈیشن کا بھی آغاز کردیاہے۔

ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کو صدارتی لیول کی سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے متعلقہ حکام کی ابتدائی میٹنگز کا سلسلہ بھی جلد شروع ہو جائے گا۔ ٹیسٹ میچز کے دوران شائقین کے داخلہ ٹکٹ کی قیمت نہایت کم رکھنے کے ساتھ بعض انکلوژرز فری رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

مزید : کھیل