چلغوزے اور ٹماٹر کے بعد اب پیاز کی باری، بنگلہ دیش میں 476 روپے فی کلوگرام تک قیمت جا پہنچی

چلغوزے اور ٹماٹر کے بعد اب پیاز کی باری، بنگلہ دیش میں 476 روپے فی کلوگرام تک ...
چلغوزے اور ٹماٹر کے بعد اب پیاز کی باری، بنگلہ دیش میں 476 روپے فی کلوگرام تک قیمت جا پہنچی

  



ڈھاکہ (ویب ڈیسک) پاکستان میں ٹماٹر اور چلغوزے قیمت خریدسے باہر ہوگئے،  بنگلہ دیش میں پیاز کی قیمت ریکارڈ سطح پر جا پہنچی اور 476 پاکستانی روپے فی کلو ہوگئی، بنگلادیشی وزیراعظم نے کھانے میں پیاز کا استعمال ترک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش میں پیازکی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور پیازکی قیمت 476 پاکستانی روپے فی کلو تک جا پہنچی، اضافہ بھارت سے درآمدمیں کمی پرہوا، جس کے بعد بنگلادیشی وزیراعظم نے کھانے میں پیاز کا استعمال ترک کردیا ہے۔بنگلہ دیش نے کھانوں کی قیمتیں بلندترین سطح پر پہنچنے کے باعث فوری طور پر فضائی راستے سے پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں حالیہ مون سون سیز کی دوران پیاز کی فصل کو خاصہ نقصان پہنچا تھا اور پیداوار معمول سے کم ہوئی ، جس کے سبب پڑوسی ممالک کو برآمد کرنے پر پابندی لگادی گئی تھی۔جنوبی ایشیا میں پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ایک حساس معاملہ ہے، جہاں قلت بڑے پیمانے پر عدم اطمینان اور سیاسی مسائل بھی پیدا کرسکتی ہے اور بنگلہ دیش میں بھارتی برآمدات رکنے کی وجہ سے اس کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا۔

اے آر وائے کے مطابق  بنگلہ دیش میں عمومی طور پر اہم سبزیاں زیادہ سے زیادہ 30 ٹکا (55 پاکستانی روپے) فی کلو کی قیمت میں دستیاب ہوتی ہیں لیکن پابندی کے بعد سے قیمتیں 260 ٹکا (476 پاکستانی روپے) فی کلو تک جا پہنچیں، اس حوالے سے حسینہ واجد کے ڈپٹی پریس سیکریٹری حسن جاہد توشر نے بتایا کہ فضائی مال برداری کے ذریعے پیاز درآمد کی جارہی ہے۔

مزید : بین الاقوامی