نوجوان لڑکی نے اپنا فون ٹھیک ہونے کے لئے دیا تو اس میں موجود اس کی تصاویر کے ساتھ کیا کیا گیا؟ جان کر موبائل استعمال کرنے والا ہر شخص پریشان ہوجائے

نوجوان لڑکی نے اپنا فون ٹھیک ہونے کے لئے دیا تو اس میں موجود اس کی تصاویر کے ...
نوجوان لڑکی نے اپنا فون ٹھیک ہونے کے لئے دیا تو اس میں موجود اس کی تصاویر کے ساتھ کیا کیا گیا؟ جان کر موبائل استعمال کرنے والا ہر شخص پریشان ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکی کا آئی فون خراب ہوا جو اس نے ایپل کی فرنچائز پر ٹھیک ہونے کے لیے دیا، جہاں فون میں محفوظ لڑکی کے نجی نوعیت کے ڈیٹا کے ساتھ ٹیکنیشن نے ایسا کام کر دیا کہ سن کر آدمی خراب فون ٹھیک کروانے کے لیے دینے سے خوفزدہ ہو جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق گلوریا ایلیزا فیونٹس نامی یہ لڑکی امریکی ریاست کیلیفورنیا کی رہائشی ہے جہاں اس نے ایک ایپل سٹور پر فون ٹھیک کروانے کے لیے دیا۔اس کے فون میں اس کی قابل اعتراض تصاویر تھیں جو ٹیکنیشن نے نکال لیں۔
گلوریا کا کہنا تھا کہ ”فون ٹیکنیشن کو دینے سے پہلے میں نے اپنا تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا تھا لیکن کچھ تصویریں رہ گئیں کیونکہ میرا اپوائنٹمنٹ کا وقت نکلا جا رہا تھا۔ میں نے ٹیکنیشن کو فون دیا اور وہ اسے چیک کرتا رہا۔ اس دوران اس نے مجھ سے دو بار میرا پن کوڈ بھی مانگا جو میں نے بتادیا۔ میں سمجھ رہی تھی کہ وہ فون ٹھیک کر رہا ہے۔ اس نے فون ٹھیک کیا اور مجھے دے دیا۔ میں نے گھر آ کر فون آن کیا تو یہ دیکھ کر میرے پیروں تلے زمین نکل گئی کہ میرے فون سے کسی اجنبی نمبر پر میری وہ تصاویر بھیجی گئیں تھیں جو میں نے اپنے بوائے فرینڈ کو بھیجنے کے لیے بنائی تھیں۔“رپورٹ کے مطابق گلوریا نے ٹیکنیشن کی اس حرکت کی رپورٹ ایپل کمپنی کو کی، جس پر کمپنی نے اس ٹیکنیشن کو نوکری سے نکال دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -