سبزیاں کھانے کا مردوں کے لئے سب سے حیران کن فائدہ سائنسدانوں نے بتادیا

سبزیاں کھانے کا مردوں کے لئے سب سے حیران کن فائدہ سائنسدانوں نے بتادیا
سبزیاں کھانے کا مردوں کے لئے سب سے حیران کن فائدہ سائنسدانوں نے بتادیا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سبزیاں کھانے کے بے شمار طبی فوائد ہیں تاہم اب ایک غذائی ماہر نے سبزیوں کا مردوخواتین کے لیے ایک حیران کن فائدہ بتا دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایملی ویسکاک رائٹ نامی اس ماہر کا کہنا ہے کہ پودوں سے حاصل ہونے والی خوراک کھانے سے مردوخواتین کی جنسی صحت بہتر ہوتی ہے۔ سبزی خوری کا خواتین کے لیے یہ فائدہ ہے کہ ان سے ان کی جنسی خواہش میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ اس سے مردوں کے عضو مخصوصہ کی ایستادگی میں بہتری آتی ہے۔

اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے ایملی ویسکاک کا کہنا تھا کہ سبزی خوری سے ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کم ہوتی ہے اور خون کا بہاﺅ بہترہوتا ہے جوکہ ہماری جنسی صحت کے لیے ازحد ضروری ہے۔ جس مرد یا عورت کا جتنا خون کا بہاﺅ بہتر ہو گا اس کی جنسی صحت اتنی ہی اچھی ہو گی۔ مردوں میں عضو مخصوصہ کی ایستادگی اور خواتین میں جنسی خواہش دونوں خون کے بہاﺅ کے زیراثر کم یا زیادہ ہوتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تعلیم و صحت