نصف سنچری بنا کر آﺅٹ ہونے والابلے باز میدان میں ہی مر گیا

نصف سنچری بنا کر آﺅٹ ہونے والابلے باز میدان میں ہی مر گیا
نصف سنچری بنا کر آﺅٹ ہونے والابلے باز میدان میں ہی مر گیا

  



حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ایک بلے باز نصف سنچری بناکر آﺅٹ ہوا تو اس کا دل کا دورہ پڑا اور وہ سٹیڈیم میں ہی جان کی بازی ہار گیا۔

اتوار کے روز حیدر آباد میں ون ڈے لیگ میچ جاری تھاجس میں مارڈپلی سپورٹنگ کلب کے کھلاڑی وریندر نائک نے نصف سنچری بنائی اور آﺅٹ ہوگئے۔ 41 سالہ وریندر نائک آﺅٹ ہونے کے بعد پویلین واپس پہنچے تو انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

ساتھی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وریندر نے میچ میں 66 رنز بنائے تھے لیکن امپائر نے انہیں غلط آﺅٹ دے دیا۔ وہ امپائر کے فیصلے سے متفق نہیں تھے ، وہ جیسے ہی پویلین لوٹے تو ان کا سر دیوار سے ٹکرایا اور وہ نیچے گر گئے، ساتھی کھلاڑی انہیں فوری طور پر ہسپتال لے کر گئے جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

مزید : کھیل