”بلاول لبرل کرپٹ ہے “عمران خان کی جانب سے تنقید پر بلاول بھٹو خود ہی میدان میں آگئے، کرارا جواب دے دیا

”بلاول لبرل کرپٹ ہے “عمران خان کی جانب سے تنقید پر بلاول بھٹو خود ہی میدان ...
”بلاول لبرل کرپٹ ہے “عمران خان کی جانب سے تنقید پر بلاول بھٹو خود ہی میدان میں آگئے، کرارا جواب دے دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نہ لبرل ہوں نہ کرپٹ ہوں نہ منافق ہوں، میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں، ایک سال سے سیاست میں ہوں۔

وزیراعظم عمران خان کی تنقید کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تم 70 سال کے بوڑھے ہو،20 سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو یوٹرین ہے، منافقت اور کٹھ پتلی ہے۔

اس سے قبل ہزارہ موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر خوب تنقید کی۔عمران خان نے ایک بار پھر بلاول کو لبرل کرپٹ قرار دیا ا ور انہی کے انداز میں ان کی نقل بھی کی۔

مزید : قومی