جہاز کا ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کو ایئر لائن انتظامیہ نے بس میں بٹھا دیا، حیران کن واقعہ

جہاز کا ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کو ایئر لائن انتظامیہ نے بس میں بٹھا دیا، ...
جہاز کا ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کو ایئر لائن انتظامیہ نے بس میں بٹھا دیا، حیران کن واقعہ

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بذریعہ جہاز اندرون ملک جانے والے مسافر اس وقت حیران پریشان رہ گئے جب انہیں جہاز کی بجائے بس میں بٹھا کر منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔

مہاراشٹر کے شہر ناسک سے 28 مسافروں نے پونے جانے کیلئے الائنس ایئر کے جہاز کے ٹکٹ خریدے۔ فلائٹ نے ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد سے صبح 8 بجے ناسک پہنچنا تھا جہاں سے مسافروں کو لے کر اس نے ساڑھے 9 بجے پونے لینڈ کرنا تھا لیکن سول ایوی ایشن کے پابندی کے نوٹم کے باعث جہاز ناسک کے ہوائی اڈے پر نہیں پہنچ سکا۔

طیارہ نہ آنے کے باعث ایئر لائن انتظامیہ نے اس کا متبادل حل نکالا اور 28 میں سے 18 مسافروں کو بذریعہ بس پونے روانہ کردیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس